لکھنو،3جون؍(آئی این ایس انڈیا)متھرا میں ہوئے تشدد کو لے کر یوپی بی جے پی کے صدر کیشو پرساد موریہ نے اکھلیش حکومت پر انتہائی سنگین الزامات لگائے ہیں۔موریہ نے الزام لگایا ہے کہ متھرا میں پولیس افسروں کو قتل کرنے والے فسادیوں کو یوپی کے طاقتور کابینی وزیراوروزیر اعلیٰ اکھلیش کے چچا شوپال یادو کا تحفظ حاصل تھا۔موریا نے کہا کہ شیو پال کے تحفظ کی وجہ سے ہی فسادیوں نے خون کی ہولی کھیلی اور وہ پولیس افسروں پر بھی گولیاں برسانے میں نہیں ہچکے۔موریہ نے کہا کہ تحریک کی قیادت کرنے والا زمین مافیا ہے اور اس یوپی کے وزیر شیو پال یادو کا تحفظ حاصل تھا۔کیشو کے مطابق یوپی میں اب قانون کا راج نہیں رہ گیا ہے اور قانون نظام بد سے بدتر ہو چکا ہے۔سرکاری تحفظ میں یوپی میں اس سے بڑا واقعہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔سی ایم اکھلیش کو اس معاملے میں اعلی سطحی جانچ کروانی چاہئے،سازش رچنے والوں کے خلاف بھی سخت قدم اٹھائے جائیں۔متاثرہ خاندانوں کامعاوضہ بیس لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کیا جائے۔موریہ نے کہا کہ اگر انصاف نہیں ہوا تو بی جے پی تحریک کرے گی۔بی جے پی ترجمان سری کانت شرما نے کہا کہ زمین مافیا گزشتہ28ماہ سے وہاں قابض تھے، کس نے انہیں راشن کارڈاورسرکاری سہولیات مہیا کرا رکھی تھی۔وہاں صبح شام پریڈ ہوتی تھی پر پولیس خاموش بیٹھی ہوئی تھی، کون ان کی سرپرستی کررہا تھا۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا۔محمد سمیع نامی نوجوان کا قتل ہوتاہے، سماجوادی لیڈر گولی مارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سی بی آئی کی جانچ مطالبہ کرتے ہے اوریہ اکھلیش کی حکومت یوپی کے لئے کلنک ہے۔یہاں مہاجنگل راج ہے، یہاں تو پولیس بھی محفوظ نہیں ہے۔